ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / وزیر اعظم مودی کی بات صحیح،این ایس جی اور مسعود اظہر معاملے پر موقف میں تبدیلی نہیں ہوگی:چین

وزیر اعظم مودی کی بات صحیح،این ایس جی اور مسعود اظہر معاملے پر موقف میں تبدیلی نہیں ہوگی:چین

Thu, 19 Jan 2017 21:24:47  SO Admin   S.O. News Service

بیجنگ، 19/جنوری  (ایس  اونیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے پڑوسی ممالک کے مفادات اور خودمختاری کا خیال رکھنے کو لے کر دئے گئے مشورہ کا چین نے خیر مقدم کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی اس نے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ مولانا مسعود اظہر اور این ایس جی کے مسئلے پر اس کا موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔رائے سینا ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا تھا کہ پڑوسی ممالک کو ایک دوسرے کے خدشات اور مفادات کے تئیں حساسیت کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔اس پر چین نے وزیر اعظم   مودی کے بیان کو مثبت قرار دیا ہے، حالانکہ چین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ مسعود اظہر کو اقوام متحدہ سے دہشت گرد قرار دئیے جانے اور ہندوستان کو این ایس جی کی رکنیت کے معاملے میں اب بھی اپنے سابقہ موقف پر قائم ہے،اس کے علاوہ چین پاک اقتصادی کوریڈور پر بھی وہ اپنی رائے میں کوئی تبدیل نہیں کرے گا۔چینی وزارت خارجہ نے بدھ کو کہا کہ مولانا  مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے اور این ایس جی کی رکنیت کے معاملے کو دونوں ممالک کے تعلقات میں رکاوٹ نہیں بننے دینا چاہیے۔غورطلب ہے کہ چین نے گزشتہ سال نیوکلیئر سپلائرز گروپ(این ایس جی) میں ہندوستان کی رکنیت کی کوششوں پر پانی پھیر دیا تھا، اس کے علاوہ اقوام متحدہ سے مسعوداظہر اور جیش محمد پر پابندی کی کوششوں میں بھی چین نے رکاوٹ کھڑی کی تھی۔
 


Share: